بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے، بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے، کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ترجما ن دفتر خارجہ نے کہا پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے ایک وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے دوران علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جس سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے۔ ترجمان نے کہا بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...