کراچی (خصوصی رپو رٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انقلابی تحریکوں میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب تک ہم خواتین کو شامل نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہوگی۔ ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی کی شعبہ خواتین کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو بے پناہ صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلئے آگے آئیں انہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے میں خواتین کے کردار لائق تحسین ہے دریں اثناء پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاکستان ہائوس لطیف آباد میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہر شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی تنظیمی استعداد ہر شعبہ میں بہتری کی جانب گامزن ہے جوکہ خوش آئندہے پی ایس پی سندھ میں موجودہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرنا چاہتی ہے کیونکہ سندھ کے عوام کو حقوق اور کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر آج تباہی کا شکار ہیں سرکاری محکمے و وفاتر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اور عوام کو بنیادی حقوق کیلئے در در ٹھوکر کھارہے ہیں انشاء اللہ 2018 کے انتخابات کی تیاری بھرپورانداز میں شروع کردی ہیں کراچی میں بڑے بڑے تنظیمی اجلاسز نے واضع کردیا ہے کہ عوام کی طاقت اب پی ایس پی کیساتھ ہے اور بہت سے لوگوں کی غلط فہمی 2018کے انتخابات میں دور ہوجائے گی ۔
مصطفی کمال