قائمہ کمیٹی داخلہ کا چینی باشندوں پر حملے اور ہلاکت کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کراچی میں چینی باشندوں پر حملوں و ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے حملے اور تحقیقات میں پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نوٹس وفاقی وزارت داخلہ و آئی جی پولیس سندھ کو بھیج دیا گیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ چینی باشندوں پر حملہ ایک گھناؤنی سازش ہے جس میں انڈیا کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ چینی باشندوں پر حملے و تحقیقات کی رپورٹ کمیٹی کو جمع کی جائے۔ آئی جی سندھ خود پیش ہوکر کمیٹی کو واقعہ و تحقیقات پر بریفنگ دیں۔ وفاقی وزارت داخلہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لئے گئے اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کریں۔ پورے ملک میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...