ایف ڈبلیو او نے گلگت سکردو رابطہ سڑک کی توسیع ، اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Feb 11, 2018

راولپنڈی ( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے گلگت اور سکردو کی واحد رابطہ سڑک کی توسیع کا مشکل ترین کام شروع کردیا ہے جس سے جگلوٹ اور سکردو کے درمیان مسافت تین گھنٹے کم ہوجائیگی جبکہ 164کلو میٹر طویل سڑک دریائے سندھ کے کنارے دشوار گزار راستے سے گزرے گی جس میں آٹھ کلو میٹر طویل سرنگ سمیت دیگر چار سرنگیں بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے سکردو جگلوٹ اور سکردوروڈ کی کشادگی اور اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کردیا ہے جسے جنگلوٹ اور سکردو کے درمیان مسافت تین کم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اس سے قبل قرا قرم سمیت فاٹا اور بلوچستان میں اس نوعیت کے منصوبے مکمل کرچکا ہے جبکہ 164کلو میٹر طویل سڑک دریا ئے سندھ کے کنارے دشوار گزار راستوں سے گزر ے گی اور اس منصوبے میں آٹھ کلو میٹر طویل سرنگ سمیت دیگر چار سرنگیں بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایف ڈبلیو او گلگت اور سکردو کے درمیان واحد سڑک کی توسیع کا مشکل ترین کام انجام دے رہی ہے۔

مزیدخبریں