اسلام آباد ، (خصوصی نمائندہ+ خصوصی رپورٹر) سینٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس (کل) پیرکو ہونگے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں سہ پہر تین بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شام پانچ بجے ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس میں (کل) پیرکو نجی کارروائی کا دن جبکہ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پیر سے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے کا تعین کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔