نقیب قتل کیس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پرسوں سماعت کرے گا

Feb 11, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ سماعت 13 فروری منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ عدالت کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سندھ پولیس کو رائو انوار کی گرفتاری کیلئے 10روز کی مہلت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں