واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے ٹرمپ کے خلاف مواد کیلئے روسی اہلکاروں سے 10 لاکھ ڈالر میں ڈیل کی۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ طے شدہ ڈیل میں ابتدائی طورپر ایک لاکھ ڈالر کی پہلی قسط برلن کے ایک ہوٹل میں دی گئی۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روسی اہلکاروں نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے چوری شدہ سائبر ٹولز اور ٹرمپ کے خلاف قابل اعتراض مواد بھی فراہم کیا جانا تھا۔
امریکہ کے جاسوسوں نے ٹرمپ کے خلاف مواد کیلئے روسی اہلکاروں سے 10 لاکھ ڈالر میں سودا طے کیا: امریکی اخبار کا دعویٰ
Feb 11, 2018