نوازشریف کی اداروں کے خلاف محاذ آرائی جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے مترادف ہے: ابوالخیر محمدزبیر

Feb 11, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف مسلسل محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کرکے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں اور اپنی ہی حکومت کے خلاف گورننس کی کمزوری سسٹم کی خرابی قومی معیشت کی تنزلی اور حکومتی اتھارٹی کی کمزوری کی باتیں کرکے اس بساط کو لپیٹنے کا جواز بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں