کویت میں ایک سال سے لاپتہ فلپائنی خادمہ کی لاش ڈیپ فریزرسے برآمد

کویت سٹی(این این آئی) کویت کے تفتیشی اداروں نے کہا ہے کہ السالمیہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ سے ملنے والی نعش فلپائنی خادمہ کی ہے جس کا نام جوانا ڈانیلا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی ہے۔ وہ ایک سال سے لاپتہ تھی۔ خادمہ کویت میں مقیم ایک لبنانی جوڑے کے پاس کام کرتی تھی جو عدالت سے مفرور ہے اور کئی مالی مقدمات میں مطلوب ہے۔تفتیشی اداروں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلپائنی سفارتخانے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انٹر پول کے ذریعہ لبنان فرار ہونے والے جوڑے کو گرفتار کرکے کویت لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
فلپائن خادمہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...