لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور چینی سرحد سے متصل علاقوں اروناچل پردیش وغیرہ میں بھارتی فوجی کیمپوں کو عسکری اور دفاعی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے 14 ارب 87 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روزجموں میں بھارتی فوج کے سنجوال کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس حوالے سے بھارتی وزیردفاع نرملا سیتھارام نے فوج کو اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 10 ماہ کی ڈیڈلائن دیدی۔ منصوبے کے تحت آرمی کیمپوں اور آرمی بیسز کی سکیورٹی کو 6 مختلف کمانڈ کے ترتیب دیا جائے گا۔
جموں حملہ/ منظوری
”جموں حملہ“ بھارتی حکومت نے فوجی کیمپوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے 14 ارب 87 کروڑ روپے کی منظوری دیدی
Feb 11, 2018