لندن(صباح نیوز)آئی ٹی کی خرابی کے سبب این ایچ ایس میں سالانہ 900سے زیادہ اموات کاخدشہ ظاہر کیاگیاہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہے کہ این ایچ ایس کاکمپیوٹر سسٹم مریضوں کے تحفظ کے حوالے سے خطرہ بنتا جارہاہے۔کمپیوٹر کے ماہرین کاکہناہے کہ اسپتال کا آئی ٹی پروگرام سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہورہا ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ اور اس حوالے سے سامنے آنے والے ان بڑے سکینڈلز سے زیادہ ہوجائے گا۔ا س کے نتیجے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
برطانیہ ‘آئی ٹی کی خرابی کےسبب سالانہ 900 سے زیادہ اموات کا خدشہ
Feb 11, 2018