ترکی: ٹی وی پروگرام کومذہبی گفتگو اور رقص ایک ساتھ نشر کرنے پر بند کردیا

استنبول(صباح نیوز)متعلقہ ترک ادارے نے ایک ٹی وی پروگرام کو مذہبی گفتگو اور رقص ایک ساتھ نشر کرنے پر بند کردیا۔ پروگرام میں حقوقِ نسواں اور صنفی مساوات کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پابندی ترکی کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نگراں ادارے نے لگائی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کی بے عزتی کی جبکہ ظلم اور بدسلوکی کو فروغ دیا۔رپورٹ کے مطابق ہارون یحی کے نام سے مشہور ٹی وی پروگرام میزبان اپنے شو میں اسلامی اقدار کے حوالے سے بات چیت اور نوجوان مرد اور خواتین کے ساتھ رقص بھی کرتا ہے جنہیں وہ بالترتیب شیر اور چلبلی لڑکی کہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن