ہری پور (آئی این پی) سکیورٹی خدشات پر مشال خان قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے مجرم عمران علی کو سنٹرل جیل کی قصوری چکی بند میں قید کر دیا گیا جیل اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے، جیل ذرائع کے مطابق دیگر قیدی مجرم کیخلاف نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ مشال خان قتل کیس میں سزا پانیوالے مجرم کو دیگر قیدی کوئی نقصان نہ پہنچائیں تب الگ سے بارک میں رکھا گیا ہے جیل انتظامیہ کا موقف ذرائع کیمطابق مشال خان قتل کیس میں سزا پانیوالے مجرم عمران علی کو سنٹرل جیل ہری پور میں قصوری چکی بند میں قید کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ قیدی مجرم کو خوش آمدید کہہ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور کچھ دیگر قیدی مجرم عمران سے نفرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں ،اس پر آوازے بھی کستے ہیں جیل میں خطرناک قیدی بھی موجود ہیں کسی بھی لڑائی جھگڑے سے بچنے کیلئے جیل انتظامیہ نے سزائے موت پانیوالے مجرم عمران کو سزا پانیوالے دیگر عام قیدیوں سے الگ دوسری بارک میں منتقل کرکے قید کر رکھا ہے،مشال خان قتل کیس میں دیگر پانچ عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو بھی جیل کے اندر احاطہ کی مختلف بارکوں میں قید کیا گیا ہے تاکہ ان کا آپس میں بھی کوئی رابطہ نہ ہو سکے رابطہ کرنے پر جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کسی نقصان کے خدشہ کے پیش نظر قانون کے مطابق مشال خان قتل کے مجرم عمران علی کو الگ سی بارک میں قید رکھا گیا ہے۔