منڈی شاہ جیونہ(نامہ نگار)عطائی کے غلط انجکشن لگانے پرتیسری کلاس کی طالبہ کا بازو مکمل طور پر ناکارہ والدین اور اہل محلہ نے عطائی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ کھوہ گُل والا موضع بخشہ کے رہائشی حبیب خان بلوچ کی 8 سالہ تیسری کلاس کی طالبہ سمیرہ بی بی کو بخار ہوا تو والدین منڈی شاہ جیونہ کے مشہور عطائی ڈاکٹر منظور حسین کے کلینک پر لے آئے جہاں عطائی ڈاکٹر کے عطائی بیٹے قمر نے بچی کوناقص انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچی کا بازو مکمل طور پر ناکارہ ہو کر سکڑ گیا بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے بچی کے علاج معالجہ پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک خرچ کر چکے ہیں لیکن بچی کا بازو تا حال کام نہیں کررہا۔ عطائی کے ہاتھوں کئی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن ہیلتھ کئیر کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ سمیرا بی بی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار متعلقہ حکام بالا کو اس عطائی کیخلاف درخواستیں گزاریں لیکن با اثر عطائی کیخلاف دی گئی درخواستیںردی کی نذر ہو گئیں۔ بچی کے والدین کے علاقہ اہل محلہ میں سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ،ڈی سی جھنگ اور سی او ہیلتھ جھنگ سے فوری عطائی ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔