لاہور: اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس‘ فریقین کے وکلاء 13 جنوری کو بحث کیلئے طلب

Feb 11, 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس میں فیملی کورٹ نے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا، سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی،جج فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کی شہادت پر فریقین کو بحث کیلئے طلب کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعتیق الرحمان نے شہادت قلمبندکرادی تھی،عتیق الرحمان کا کہناتھا کہ نکاح حقائق پرمبنی ہے،"میرا"میری بیوی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ’’اداکارہ میرا‘‘کی تکذیب نکاح کی درخواست خارج کی جائے۔فیملی کورٹ کے جج نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں