سرمائی اولمپکس کے دوران مسلمانوں کیلئے نماز کی جگہ ختم

Feb 11, 2018

پیونگ چنگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس 2018 کی انتظامیہ نے مسلم مخالف احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایونٹ میں شامل مسلمان اتھلیٹس اور سیاحوں کے لیے نماز کے لیے مختص جگہ ختم کردی۔ جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں سرمائی اولمپکس کے مقابلے جاری ہیں جس میں روایتی حریف شمالی کوریائی کھلاڑیوں سمیت مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔51 لاکھ آبادی والے ملک میں مسلمانوں کی تعداد صفر اعشاریہ دو فیصد ہے، مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے غرض سے ’مسلم دوست کوریا‘ قرار دے کر دیگر سہولیات کے ساتھ عبادت کے لیے خصوصی انتظامات کیے اور نماز کے لیے علیحدہ کمرے بنائے گئے تاہم چند مسلم مخالف افراد کی جانب سے احتجاج کے بعد نماز کی جگہ ختم کردی گئی۔

مزیدخبریں