ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش کی حزب اختلاف جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنی سربراہ خالدہ ضیا کو پانچ سال کی سزا کے بعد ان کے جلاوطن بیٹے کو پارٹی کاعبوری سربراہ مقررکردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنی سربراہ خالدہ ضیا کو پانچ سال کی سزا کے بعد ان کے جلاوطن بیٹے کو پارٹی کاعبوری سربراہ مقررکردیاہے۔خالدہ ضیاکے بیٹے طارق رحمان جنھیں اپنی والدہ کے ساتھ سزاہوئی ہے تاہم وہ برطانیہ میں جلاوطن ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔پارٹی کے سیکریٹری جنرل فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا پارٹی آئین کے مطابق وہ پارٹی کے نئے عبوری چیئرمین ہونگے۔
بنگلہ دیش،خالدہ ضیا کی سزا کے بعد ان کا جلاوطن بیٹا پارٹی کا عبوری سربراہ مقرر
Feb 11, 2018