چین کے جدید جے۔20سٹیلتھ جیٹ طیار ے فضائیہ کی حربی سروس میں شامل

Feb 11, 2018

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جدید جے ۔20سٹیلتھ جٹ لڑاکا طیاروں کو فضائیہ کی حربی خدمت میں شامل کردیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ایک ترجمان نے کی ہے۔ چین کی عوامی سپاہ آزادی ( پی ایل اے)فضائیہ کے ترجمان شن جنکی نے کہا کہ یہ جامع حربی صلاحیتیں حاصل کرنے میں جے ۔20 کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ان ترجمان نے کہا کہ چونکہ یہ لڑاکا طیارے حربی یونٹوںمیں شامل کرلیے گئے ہیں۔ فضائیہ نے ہوا بازوں کی تربیت میں بتدریج پیشرفت کی ہے۔ترجمان کے مطابق جے۔20 طیاروں نے فضائیہ کی سرخ تلوار 2017 فوجی مشق میں اہم کردار ادا کیا۔ اور اس کی نئی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سٹیلتھ جٹ طیارے فضائیہ کی جامع حربی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے اور چین کی حاکمیت ، سلامتی اور علاقائی یکجہتی کا بہتر تحفظ کرنے میں مدد دیں گے ۔ جے۔20 چین کے چوتھی قسم کے درمیانے اور طویل مار والے لڑاکا طیارے ہیں۔ اس نے اپنی اولین پرواز 2011میں کی اور نومبر2016میں گوانگ ڈونگ صوبہ کے شہر جو ہائی میں 11وے ائیر شو چائنہ میں اس کی نمائش کی گئی۔ان طیارو ں نے داخلی منگولیا کے خود مختار علاقے کے جوراہی فوجی تربیتی اڈے پر جولائی2017میں عوامی سپاہ آزادی کی 19ویں سالگرہ کی پریٹ میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں