طالبان کےساتھ امریکی بات چیت ابتدائی مراحل میں، نتائج کاکہنا قبل از وقت: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے طالبان کےساتھ امریکہ کی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے، نتائج سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، امریکہ نے طالبان کےساتھ مذاکرات میں پاکستان کے کردار کوتسلیم کیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے رواں ماہ کے دوران زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد سے متعلق لاعلمی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ہونے تک کابل میں امن نہیں ہوسکتا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے متعدد بار تسلیم کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری کی تعریف کی ہے۔ ایک سوال پر کہا پاکستان، ہمسایہ ملک میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ

ای پیپر دی نیشن