مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق جے یو آئی (س) کے امیر منتخب، طالبان امریکہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹے حامد الحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر منتخب کر لئے گئے۔مولانا حامد الحق 5 سال کی دستوری مدت کیلئے امیر منتخب ہوئے جے یو آئی (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مولانا حامد الحق کو متفقہ طور پر امیر منتخب کیا۔ مولانا حامد الحق نے کہا ہے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
حامد الحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...