طائف(ممتاز احمد بڈانی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اب ملک ترقی کرے گا۔ ملک کے حالات اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔ ہمارے سابق حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن اب کرپشن کا انشاءاللہ مکمل خاتمہ ہو گا اور ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ق لیگ سعودی عرب کے کارکن آصف ندیم کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے میں کہی۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے حرمین شریفین میں ملک کی ترقی وکامرانی کےلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے۔ بورے والہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے چودھری نذیر احمد اور عبد الغفار بھی انکے ہمراہ تھے۔
پرویز الٰہی