بیجنگ (صباح نیوز)چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کی شمال مشرقی ریاست کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں بھارتی رہنماﺅں کی سرگرمیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات، چین کے مفادات اورخدشات کا احترام،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی رفتار کو فروغ اور اور کسی بھی ایسے اقدامات سے باز رہنے پر زور دیتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اور سرحدی مسئلے پیچیدہ ہوں۔واضح رہے کہ چین دعویٰ کرتا ہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی قوم پرست جماعت بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا۔دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کے باوجود انڈیا اور چین کی پہاڑی سرحد کا تنازع ہمیشہ سے ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔
چین