لاہور، کاہنہ، گوجرانوالہ، کامونکے، فیصل آباد (نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی)گلے میں ڈور پھرنے سے 22سالہ موٹرسائیکل سوار وقاص جاں بحق ہو گیا۔ ڈور پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ گوجرانوالہ میں تھانہ پےپلز کا لونی پولےس نے پتنگ بازی کے خلاف جاری کرےک ڈاو¿ن مےں مزےد تےزی لاتے ہوئے خفےہ اطلاع پر 5 ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے گےارہ سو سے زائد پتنگےں اور پانچ دھاتی ڈور کے پنے برآمد کئے ہےں۔ سی پی او ڈاکٹر معےن مسعود کے حکم سے ڈی اےس پی پےپلز کالونی ہاشم محمود گجر نے اےس اےچ او تھانہ پےپلز کالونی محمد سرور کی نگرانی مےں دو ٹےمےں تشکےل دےں۔ اےس اےچ او محمد سرور کی نگرانی مےں پولےس نے صدےق کالونی اور الفتح گراو¿نڈ مےں پتنگ بازی کرتے ہوئے شےروز مہر سکنہ سےالکوٹ روڈ اور محمد بلال کو گرفتار کےا جب کہ دوسری ٹےم نے گلی نمبر تےن نگار پھاٹک کے قرےب اےک گھر مےں چھاپہ مار کر ملزموں طلعت حفےظ، امےر حمزہ اور علی رضا ساکنان نگار پھاٹک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے دس سو کے قرےب پتنگےں برآمد کیں، خفےہ طور پر پتنگےں فروخت کر رہے تھے۔ مقدمات درج کر کے کارروائی عمل مےں لائی جا رہی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری پر سٹی پولےس آفےسر ڈاکٹر معےن مسعود کا کہنا ہے شہرےوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کرےں گے ، کسی کو پتنگ بازی نہےں کرنے دےں گے ۔ لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 123پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں، ڈور کے پنے اور چرخیاں برآمد کرلی ہیں۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ لاہور میں اتوار کی چھٹی کے روز شاہدرہ ،شاہدرہ ٹاﺅن ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ، اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاﺅن ،گلبرگ، لیاقت آباد ،غازی روڈ، ٹاﺅن شپ ،گرین ٹاﺅن ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نے متعدد پتنگ بازوں سے مبینہ طور پر مک مکا کرکے ان کو چھوڑ دیا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ تاکہ اس سے کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے ۔ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر جاوید صدیق کی سربراہی میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی 25سے زائد پتنگ باز گرفتارکرلئے ، جبکہ دو افراد سے سینکڑوں کے حساب سے پتنگے اور ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی ہیں۔ کامونکے میں پتنگ بازی کرنے والے اور سامان لے جانے والے دو افراد گرفتار۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر موضع مٹوبھائیکے کے عبدالصمد کو پتنگ بازی کرتے ہوئے اور پرانی آبادی کے احسن کو پتنگ بازی کا سامان لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کیخلاف الگ الگ مقدمات د رج کرلئے ہیں۔
پتنگ بازی