پاکستان آئی ایم ایف میں پروگرام پر معاملات تقریباً طے، عملدرآمد کیلئے وقت کے تعین پر اختلاف ہے: ذرائع

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام پر تقریباً معاملات طے پا گئے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے وقت کے تعین پر اختلاف ہے۔ پاکستان آئندہ بجٹ تک آئی ایم ایف کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فوری طور پر اپنے مطالبات پر عملدرآمد چاہتا ہے۔ فریقین نے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا۔ آئندہ بجٹ سے پہلے یا بجٹ کے فوری بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق مقرر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطالبات میں روپے کی قدر، شرح سود، ٹیکس وصولیوں کا ہدف شامل ہو گا۔ پاکستان نے سعودی عرب، یو اے ای، چین سے قرض کی وجہ سے آئی ایم ایف سے فوری معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئندہ بجٹ سے پہلے یا بجٹ کے فوری بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا۔
معاملات طے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...