نیشنل بینک کپT20 ‘ ڈیجیٹل ڈائنامٹ ،اعتماد اور ایچ آر ایم جی رائزر کی جیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چوتھانیشنل بینک پریذیڈنٹ کپT20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ڈیجیٹل ڈائنامٹ ،اعتماد اور ایچ آر ایم جی رائزر کی جیت یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیجیٹل ڈائنامیٹ نے بورڈ فلکن کو 7 وکٹوںسے شکست دی زیشان صدیقی اس میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے بورڈ فلکن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقر رہ اوورز میں10 کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز اسکور کیا سلمان سعید نے 8 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے زیشان صدیقی نے عمدہ بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 18 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی جواب میں ڈیجیٹل ڈائنامیٹ نے باآسانی 7 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حد ف مکمل کیا شیخ راحیل احمد نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں اعتماد گروپ نے اے آر جی گلوریز کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور اعتماد کے وسیم اقبال مین آف دی میچ قرار پائے اعتماد نے ٹاس جیت کر اے آر جی کو بیٹنگ کی دعوت دی اے آرجی نے مقر رہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کیا شہباز خان نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے جبکہ محمدفاحدنے 14 رنز دیکر 3 اور عدیل احمد شاہ نے 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں اعتماد نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور 6 اوورز قبل پوراکر لیاوسیم اقبال نے 59 اور ایم احمدصدیقی نے 30 رنز بناے شمیم انصاری اور طاہر رشیدنے امپائر نگ فرائض کے جبکہ کے نعمان اللہ نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔تیسر ا میچ ٹی ایم سی گرائونڈ پر ایچ آر ایم جی رائزر نے لیگل لجینڈز کو باآسانی 90 رنز سے شکست دی اور ایچ آر ایم جی کے راشد علی مین آف دی میچ قرار پائے ایچ آر ایم جی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیا راشد علی نے 11 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جواب میں لیگل لیجڈز نے مطلوبہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز ہی بناسکی جبکہ اویس پرویز نے 12 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ نذیر بٹ اور شکیل احمد نے امپائرنگ کے اورریفری کے فرائض عمران جاویدنے سرانجام دئیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...