خیبرپی کے : بچھڑوں کی بہتر افزائش کیلئے تربیت، غذا، ویکسی نیشن مفت دی جائیگی

Feb 11, 2019

پشاور (صباح نیوز) خیبر پی کے میں بچھڑوں کے ذبح کو کم کرنے اور بڑے گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے بچھڑا بچائو منصوبے کا آغاز رواں برس ہوگا۔گائے، بھینس اور بچھڑوں کی بہتر افزائش کے لیے تربیت، غذا، ویکسینیشن مفت دی جائے گی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گائے، بھینس اور بچھڑوں کی بہتر افزائش کے لیے رواں برس دو اہم منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جس میں پہلا منصوبہ بچھڑا بچائو ہوگا۔ بچھڑا بچائو منصوبے کی لاگت ایک لاکھ 2ہزار 43ملین روپے ہے جس کا مقصد کم عمر جانوروں کو ذبح ہونے سے بچانا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بہتر افزائش کے لیے تربیت، غذا، ویکسینیشن مفت دی جائے گی جب کہ ایک سے 20 بچھڑوں کے مالک کو امداد فراہم کی جائے گی جب کہ 9 ماہ کی کامیاب افزائش کرنے والے مالک کو 500 روپے سے 6 ہزار روپے تک نقد رقم بھی ملے گی۔

مزیدخبریں