فیصل آباد (این این آئی)پنجاب کے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو قید کی حا لت میں کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہو نگے ،سابق وزیر اعظم کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جا ئے ،وزیر اعظم کے پاس کسی قسم کا این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں،18ویں ترمیم ختم کی گئی تو سقوط ڈھا کہ جیسے سا نحہ پیش آ سکتا ہے ،پاکستان ایسے کسی سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہمیں ڈیل چا ہیے اور نہ ہی ڈھیل ،حکو مت کے ہر ظلم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں۔ گز شتہ روز یہا ں میڈ یا گفتگو تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدمات نیب میں ہیں ،ہم جا نیں اور نیب جا نے، نہ پہلے کبھی این آراو مانگا اور نہ ہی اب مانگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صو بوں کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو اتنا خطرہ بیرو نی طا قتوں سے نہیں جتنا اندرونی طا قتوں سے ہے۔ پاکستان کو پوری دنیا کے دبائو کے با وجود ایٹمی قوت بنا نے والے نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر سیاست کے آئوٹ کر نے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شیخ رشید سات بار میاں نواز شریف کی خیرات سے ایم این اے اور وزیر بنا ۔پنڈی کا شیطان ذا تی طور پر بی ڈی ایم ممبر بھی نہیں بن سکتا اب تو ابلیس بھی پنڈی کے شیطان سے مشورہ کر کے اپنے مشن پر جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 156ووٹوں سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنا ہے ،پی ٹی آئی حکو مت صرف 4ووٹوں کی بیسا کھیوںکے سہارے کھڑی ہے ،عمران خان کی حکو مت کسی دھکے کی ضرورت نہیں ہے شیخ شید کوپبلک اکا ئونٹ کمیٹی میں شا مل کر کے متنا زعہ بنا یا جا رہا ہے ،عمران خان اگر میاں شہباز شریف کو پبلک اکا ئونٹ کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹا سکتا ہے تو ہٹا دے۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکو مت بنی ہے اس وقت سے اپوزیشن کو دھمکیاں آ رہی ہیں اپوزیشن کے خلاف انتقا می کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔