کرپشن کر نیوالوں کونشانہ عبر ت بنانا ہوگا،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(پ۔ر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کا نشانہ عبر ت بنانا ہوگاورنہ قوم کسی معاف نہیں کریگی 'قوم کسی این آراو یا ڈیل کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت نہیں کر یگی اگر کسی نے کسی کو این آر او دیا تو قوم انکے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔ 'حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کسی کو کر پشن نہ کر نے دیں۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ا سلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ حکومت کا کر پشن کر نیوالوں کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے، ضرورت اس بات کی ہے جنہوں نے بھی کر پشن اور لوٹ مار کی ہے ان کا ایسا نشانہ عبرت بنایا جائے کہ آئندہ کسی کو قومی خزانہ پر ڈاکہ مار نے کی جرأت نہ ہوسکے۔کر پشن کر نیوالے بھی کسی غدار سے کم نہیں اگر ہم کر پشن ختم کر لیں ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کسی ایک شخص یا جماعت کا نہیں پاکستان کے بیس کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اس لیے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا حکومت سمیت تمام قومی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ہم نے ہمیشہ ملک میں شفاف احتساب کی بات کی ہے اور اگر شفاف احتساب ہوگا تو پھر کوئی بھی احتساب سے بچ نہیں سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن