کابل (نوائے وقت رپورٹ، این این آئی) افغانستان میں فضائی حملوں کے دوران 30 عسکریت پسند، 21 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا اور افغان پارلیمنٹرین محمد ہاشم الکوزئی کے حوالے سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان و اتحادی افواج نے شدید بمباری کی جس کی زد میں آکر 21 افغان شہری جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ الکوزئی کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے شہری علاقے سے افغان فورسز پر فائرنگ کی جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بمباری کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہلمند میں پریس اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کردار افغان حکام کے مطابق فائرنگ سے آٹھ افغان اہلکار ہوگئے۔ افغان اتحادی افواج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔ افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملوں میں طالبان اور داعش کے 30 جنگجو ہلاک ہوگئے۔