آندھرا پردیش میں مودی مخالف پوسٹرز لگا دئیے گئے

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آندھرا پردیش آمد سے قبل کئی شہروں میں مودی مخالف پوسٹرز لگادیئے گئے، پوسٹرز پر نو مور مودی"،"مودی اِز اے مسٹیک" اور" مودی نیور اگین درج ۔ تفصیلات کے مطابق مشن 2019 کی تیاری میں مصروف وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے مختلف علاقوں میں لگاتار ریلیاں اور عوامی جلسے شروع کررکھے ہیں۔ شمال ،مغرب کے بعد وزیر اعظم کی نظر اب جنوبی ہند پر ہے۔اتوار کوآندھرا پردیش، تامل ناڈو اور کرناٹک میں وزیر اعظم کی ریلیوں سے قبل آندھرا پردیش کے کئی شہروں میں مودی مخالف پوسٹرز لگادیئے گئے۔ریاستی بی جے پی سمیت سیاسی بازاروں میں پوسٹرز کے معاملے میں کھلبلی مچ گئی۔بعض پوسٹرز پر تحریر ہے "نو مور مودی"،"مودی اِز اے مسٹیک" اور" مودی نیور اگین۔ایک پوسٹر میں تو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو وزیر اعظم مودی اور دیگر نیتاں پر تیرکمان سے نشانہ سادھ رہے ہیں۔۔چندرا بابو نائیڈو نے اپنے کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ وہ مودی کے دورے کے دوران گاندھی وادی مظاہرہ کریں۔وزیر اعظم کے دورے کے ساتھ ہی پارٹی ریاست میں انتخابی مہم کا آغازکریگی۔ ضلع انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔وزیر اعظم کی حفاظت پر مامورایس پی جی نے ریلی کے مقام کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن