افغانستان میں مفاہمت کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد ایک بڑے وفد کی قیادت میں چھ ملکی دورہ کررہے ہیں جس کامقصد جنگ سے تباہ حال ملک میں امن عمل کافروغ اورافغان مذاکرات میں تمام افغان فریقوں کوشامل کرناہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وفد اس ماہ کی دس سے اٹھائیس تاریخ تک بیلجیئم، جرمنی،ترکی ،قطر ،افغانستان اورپاکستان کادورے کرے گا۔بیان میں کہاگیاہے کہ خلیل زاد دورے کے دوران افغان حکومت سے مشاورت جاری رکھیں گے۔امریکہ کے نمائندے نے حالیہ مہینوں میں قطر میں طالبان سے متعددملاقاتیں کی ہیں۔اس سے پہلے خلیل زاد نے اس سال جولائی میں افغان صدارتی انتخابات سے پہلے امن معاہدہ طے پانے کی امیدظاہر کی تھی۔