وفاقی محتسب کی ہدایت پروزارت مواصلات نے ’’شکایات مرکز ‘‘قائم کردیا

Feb 11, 2019

اسلام آباد(مسعودماجد سید؍خبر نگار)وزارت مواصلات نے وفاقی محتسب کی ہدایت پر شکایات کے ازالہ کیلئے پاک سیکرٹریٹ کے (ڈی بلاک) میں ’’شکایات مرکز ‘‘قائم کردیاہے۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق وزارت مواصلات سے متعلق شکایات کے حل کیلئے باقاعدہ تین افسران کو بھی بطور ’’فوکل پرسن‘‘ مامور کردیا گیاہے۔ وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری محمد جمیل کو فوکل پرسن،مس سحرش مزاری کمپلینٹ آفیسر،سید شہزاد احمدنیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرمقرر کیاگیاہے۔اور عوام الناس پر واضح کیاگیاہے کہ اگر ان کی شکایات پر پندرہ یوم تک کو ئی عمل درآمد نہ ہو تو وہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے رجسٹرار حافظ احسن احمد کھوکھر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔اس شکایات مرکز کو قائم کرنے کا مقصد وزارت سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرکے لوگوں کو ریلیف دیناہے۔

مزیدخبریں