اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام (س) اسلام آباد کے جنرل سیکریٹر ی اور دفاع پاکستان کونسل کے رہنمامولانا ڈاکٹر اسد اللہ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک آرمی نے سی پیک منصوبہ کی سیکورٹی کی زمہ داری خود لی ہے جس پر پاکستانی عوام نے ہمیشہ پاک آرمی کی کاؤشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لازوال دوستانہ اور مذہبی تعلقات ہر ادوار میں قابل ستائش رہے ہیں۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔پاکستان کی موجودہ مسلسل گرتی معیشت کو سہارہ دینے میں سعودی عرب کے بروقت فنانشل سپورٹ کا کردار قابل تعریف ہے اور اسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک منصوبہ اندرونی اور بیرونی سازشی عناصرکے ایجنڈے پر ہیں۔ سعودی عرب نے سی پیک منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔
سی پیک اندرونی اور بیرونی سازشی عناصرکے ایجنڈے پر ہیں،ڈاکٹر اسد اللہ
Feb 11, 2019