لاہور(خصوصی نامہ نگار)عوام نعرے نہیں عملی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لئے قرضوں سے جان چھڑانی ہوگی لیکن ابھی تک نظام قرضوں پر چل رہاہے مزید قرضوں کے لئے اء ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ مزید قرضوں سے پاکستان کا بچہ بچہ مزید مقروض ہوجائے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر حافظ اشرف گجر‘مفتی عبد الحفیظ‘قاری عمران‘حافظ حیدر علی‘جمال عبد الناصر‘محمد افضل خان‘قاسم افضل‘قاری معاویہ محمود‘حافظ عبد الصمد ‘اور دیگر موجود تھے۔ مولانا امجد خان نے کھاکہ ملک وقوم کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کی باتیں ایک خواب ثابت ہوئیں اور عوام کو کوء ریلیف نھی مل سکا۔ انھوں نے کہاکہ بیرونی سودی قرضے ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ سود کی نحوست سے ملکی معیشت دن بدن نیچے ارہی ہے۔ اسلامی معیشت سے ہی ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ورنہ مختاجگی کا دور چلتا رہے گا۔ اسلامی احکامات سے دوری کی وجہ سے قدرتی مدد سے ہم محروم ہوتے جارہے ہیں ۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرامن ائینی جدوجہد علماء اور عوام کی ذمہ داری ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی بھارتی مظالم اورجبر کے باوجود تحریک بڑھتی ہی جارہی ھے۔
ملکی تقدیربدلنے کیلئے قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی:مولانا امجد خان
Feb 11, 2019