لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، محمدرضاایڈووکیٹ ، ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی کہا ہے کہ احتساب یاخونیں انقلاب اشرافیہ انتخاب کرے۔نیب کا کردارمستحسن ہے،حکام نے عبدالعلیم خان کو گرفتارکرکے اپنے خلاف منفی پراپیگنڈا دفن کر دیا۔احتساب سے صرف دمڑی جائے گی لیکن اگرملک میں خونیں انقلاب آگیاتو دمڑی کے ساتھ ساتھ چوروں کی چمڑی بھی جائے گی۔پاکستان کے سیاسی سرمایہ داروں کے بیرون ملک پڑے پیسے کی وطن واپسی بھی یقینی بنائی جائے۔جوپاکستان کی بجائے بیرون ملک تجارت کرتا ہے اسے ہمارے ہاں سیاست اورحکومت کرنے کابھی کوئی حق نہیں پہنچتا۔پاکستان میں احتساب کاآغازخوش آئند ہے مگراس کی رفتارتسلی بخش نہیں۔اگرنیب کچھوے کی رفتارسے چلتارہاتوپھربڑے مگرمچھ قابونہیں آئیں گے۔چاروں صوبوں میں بدعنوانوں کیخلاف منظم اورموثراندازسے کریک ڈاؤن کیا جائے۔
نیب کاکردارمستحسن‘ عبدالعلیم خان کوگرفتارکرکے منفی پراپیگنڈا دفن کردیا:محمدناصراقبال خان
Feb 11, 2019