ایف آئی اے نے گذشتہ ایک سال کے دوران ترکی سے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پور ٹ پر ڈیپورٹ ہونے والے 400 پاکستانیوں کو گرفتا کیا, 100 انسانی سمگلروں کوبھی گرفتا ر کیا

Feb 11, 2019 | 18:49

ویب ڈیسک

ایف آئی اے حکام نے گذشتہ ایک سال کے دوران ترکی سے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پور ٹ سمبڑیال پر ڈیپورٹ ہونے والے 400 پاکستانیوں کو گرفتا کیا اور ان سے انکوائری کے بعد100 انسانی سمگلروں کو گرفتا ر کرلیا۔ اے آئی اے کے حکام کے مطابق مذکورہ پاکستانی مختلف اوقات میں یورپ جانے کیلئے انسانی سمگلروں کو فی کس دس دس لاکھ روپے دیئے اور یہ انسانی سمگلر غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ان کو ترکی لے گئے جہاں پر ترک بارڈر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا اور وہاں سے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا چنانچہ جب یہ افراد سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سمبڑیال پر پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے ان کو گرفتار کرلیا اور ان سے تحقیقات کے بعد 100 انسانی سمگلروںو گرفتار کر لیا جبکہ مزید 300 انسانی سمگلروں کوگرفتا ر کرنے کیلئے کاروائی جاری ہے ۔

مزیدخبریں