حادثات کی روک تھام کے لئے راول روڈ کی ری ڈیزائننگ کی جائے

Feb 11, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو کم کرنے اور عوام کو سفر کی
سہولیات پہنچانے کے لئے مری روڈ کے متبادل راول روڈ بنایا گیا تھا، یہ روڈ جلد بازی میں بنایا گیا جس کہ وجہ سے اس میں کئی ایک ٹیکنیکل خامیاں رہ گئی تھیں یہی وجہ ہے کہ اس روڈ پر آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے شہریوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ راول روڈ کی ری ڈیزائننگ کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسد شیخ چیئرمین راول روڈ ایکشن کمیٹی راولپنڈی ملک عمران صدر جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ضیااللہ چوہان نے مودودی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
،نائب امیرضیااللہ چوہان نے کہا خطرناک موڑ اور سلائیڈز کی وجہ سے گاڑیاںحادثے کا شکار ہوتی ہیں اور دوسری جانب سے آنے والی ٹریفک پر جا کر گرتی ہیں، جن سے شدید نقصان ہو رہے ہیں،اس طرح ہم قیمتی جان و مال کو محفوظ بنا سکتے ہیں،پہلے کہا جاتا تھا ائر پورٹ کی وجہ سے جگہ نہیں ہے اب ائر پورٹ یہاں سے منتقل ہو گیا ہے تو عوام کو فوری ریلیف دیا جائے،چاندنی چوک 1122 کے آفس سے لے کر چوہان چوک تک سڑک مختلف تکنیکی خامیوں کا شکار ہے،یہ عوامی مسئلہ ہے ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر عوامی مفاد میں اقدامات اُٹھانے چاہیں۔

مزیدخبریں