کے ایم سی ملازمین کی حج قرعہ اندازی 16 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

Feb 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے فریضہ حج 2020 ء کی قرعہ اندازی پیر کی دوپہر صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہوئی جس میں 16 خوش نصیب ملازمین کے نام نکالے گئے جنہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خرچ پر اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل ہوگی، ان ملازمین میں گریڈ 1 تا 15 کے 11 ملازمین جبکہ گریڈ 16 اور اس سے زائد کے 5افسران شامل ہیں، تقریب میں میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی ، چیئرمین قانونی امور کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر امان اللہ آفریدی

مزیدخبریں