مہنگائی سے میں بھی پریشان، حکومت آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرے: صدر علوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو مافیا سے نمٹنے کیلئے بحث کرنا ہو گی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کر دیا جائے۔ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے مہنگائی سے میں اتنا ہی پریشان ہوں جتنا عام آدمی ہے۔ چیزوں پر سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی ہوئی آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا اس بحران کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے۔ مافیا ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں۔ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں حکومت کو مافیا سے نمٹنے کیلئے ہمت دکھانا ہوگی۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے اتحادیوں سے جو وعدے کئے وہ پورے کرنے چاہئیں، آرڈیننس فیکٹری تب تک کام کرتی جب تک پارلیمنٹ ذمہ داری پوری نہیں کرتی حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ پار لیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے ہر سیشن پر عوام کا بہت پیسہ لگتا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر سب پارٹیوں کے ساتھ تعاون بڑھنا چاہئے۔ حکومت مشکل وقت سے نکل جائے گی۔ بحران میں مافیاز کو کنٹرول کرنے کا زیادہ موقع ہوتا ہے نواز شریف وعدہ کر کے گئے ہیں انہیں واپس آنا چاہئے نواز شریف کا علاج مریم نواز کے بغیر بھی ممکن ہے نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ بھارت کے رویے سے مایوسی ہوں مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...