لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نوازکی درخواست 18 فروری کو سماعت کے لیے مقررکر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 18 فروری کو مریم نوازکی درخواست پر سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے۔ وہ علاج کے لیے بیرون ملک ہیں۔ ان کی تیمارداری کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔ مریم نواز نے استدعا کی ہے کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔