وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسیٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے وقت پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے آیا ہوں جب پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مواقع موجود ہیں۔ ہمارے تعلقات دیرپا اور منفرد ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پیر کے روز ملاقات کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ بین الاقوامی شراکت داری کی ایک بہترین مثال ہیں۔ ہمارے عوام کے درمیان رابطے ہمارے ماضی‘ حال اور مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی نژاد پندرہ (15) لاکھ باشندے مقیم ہیں۔ میں پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ بہترین تعلقات کی توقع کرتا ہوں۔ میں نے پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی امکانات سے فائدہ اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...