اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو دسمبر کی فیول پرچیزنگ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے درخواست کی سماعت کیلئے ابھی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو بھجوا دی۔ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ دسمبر میں 7 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر پندرہ ارب روپے سے زائد اضافہ منتقل ہوگا۔ نیپرا آج نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی درخواست کی سماعت کرے گی۔ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 99 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔