امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں مغربی عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے نتیجے میں دماغی چوٹ سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گذشتہ ماہ کے اواخر میں پینٹاگان کی جانب سے اعلان کردہ تعداد سے 45 فوجی زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روز جاری ایک بیان میں پینٹاگان نے مزید بتایا کہ معمولی دماغی چوٹ سے متاثرہ 109 فوجیوں میں سے 76 (تقریبا 70%) اپنے یونٹوں میں واپس جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ متاثرہ فوجیوں میں سے صرف ایک کا علاج جرمنی میں امریکی فوجی ہسپتال میں ہو رہا ہے جب کہ بقیہ تمام کا علاج عراق میں ہوا۔جہاں تک بقیہ فوجیوں کا تعلق ہے تو ان میں سے 27 کو جرمنی میں امریکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر سات فوجیوں کو عراق سے جرمنی منتقل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی منتقل کیے گئے 27 فوجیوں میں سے ایک فوجی صحت یاب ہو کر عراق میں اپنے یونٹ میں لوٹ آیا ہے .. جب کہ 21 کو امریکا منتقل کر دیا گیا اور پانچ فوجی مزید جانچ اور معائنوں کے لیے ابھی تک جرمنی میں ہیں۔پینٹاگان کی ترجمان الیسا فرح نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی طبی ٹیموں کی کوششوں کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کیا ،اس چیز نے 70% فوجیوں کے خدمات کی انجام دہی کے لیے واپس لوٹنے کو ممکن بنایا۔
عین الاسد کے اڈے پر ایرانی بمباری میں 109 امریکی فوجی زخمی ہوئے : پینٹاگان
Feb 11, 2020 | 11:05