شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ادلب میں شامی حکومت کی وفادر فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان لڑائی میںدونوں طرف کے 37 ارکان ہلاک ہوگئے۔ شامی اور روسی افواج نے ادلب اور حلب کے دیہی علاقوں میں 138 فضائی حملے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ بشارالاسد کی فوج نے حلب کے جنوب مغربی دیہی علاقوں میں 4 نئے شہروں اور دیہاتوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق شام کے شمال مغربی شام کے علاقے ادلب گورنری میں تفتناز فوجی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ ترکی کا کہنا تھا کہ پانچ فوجیوںکی ہلاکت کے بعد اس نے 100 شامی فوجی موت کے گھاٹ اتار دیے ہیں۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی کہ ترک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 6 ترک فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ بمباری میں ترکی حامی چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ترک حکام نے کہا کہ ہے ترک فوج نے تفتاناز پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی۔ ترکی کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کے 115 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک سو سے زائد فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ادلب میں لڑائی،شامی فوج اور مسلح گروپوںکے 37 جنگجو ہلاک
Feb 11, 2020 | 11:09