قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ گنڈاسنگھ والاکا اچانک دورہ کیا،تھانہ ریکارڈ کی انسپکشن بھی کی، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا، حوالات میں سی سی ٹی وی کیمروں کوبھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔ مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔منشیات فروشوںکیخلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی وہ نوکری سے برخاست بھی ہوگا اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی، انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر دن رات محنت کریںاور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں۔
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا تھانہ گنڈاسنگھ والاکا دورہ
Feb 11, 2020