لبنان،مسلح افراد کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، ایک حملہ آور بھی مارا گیا

 لبنان میں ایک فوجی گاڑی پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔لبنانی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بالبیک شہر کے مشرق میں ایک مسروقہ گاڑی میں مسلح افراد نے اپنے پیچھے آنے والی فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا،جس میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔بیان کے مطابق واقعے میں حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں پر حملہ کر کے لبنان کے استحکام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن