جنوبی افریقہ ویمنز کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں شکست: سیریز 3-1سے نیوزی لینڈ کے نام

Feb 11, 2020

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) سوفی ڈیوائن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 69 رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی بلکہ کیریئر بیسٹ انیگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 105 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ پیر کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے سوفی ڈیوائن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناکر جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

مزیدخبریں