پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش نہال

Feb 11, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش نہال ، کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن نے اردو میں ٹوئٹس کر دیں ۔ڈیرن سیمی نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کیلئے بہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے کو بے تاب ہوں ۔ لیام ڈاسن نے کہاکہ اسلام و علیکم پاکستان! ،میں جلد پاکستان آرہاہوں ، آپ سب تیار ہیں۔ لیام ڈاسن پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے فین نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر ابھی سے منہ میں پانی آرہا ہے۔

مزیدخبریں