ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست ہے اور وہ 7 ٹیسٹ جیت کر 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، آسٹریلیا نے 10 ٹیسٹ کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی اور وہ 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ نے 9 میں سے 5 ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی اور وہ 146 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی یہ 5 ٹیسٹ کھیل کر دوسری کامیابی ہے اور وہ 140 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے تیسری پوزیشن چھین سکتی ہے، سری لنکا 80 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...