بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کا ٹیسٹ میچ میں شکست پر اظہارمایوسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر افسوس اور شرمندگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کارکردگی پر مایوسی ہے،بنگلہ دیش کی 19ٹیم نے اچھی کار کر دگی دکھائی ،ہمیں بنگلہ دیش کی انڈر 19 کی ٹیم سے سیکھنا چاہیے، پاکستانی بائولرز نے شاندار بائولنگ کی، شکست پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، ہر ٹیم کو ہوم گرانڈ کراوڈ کا فائدہ ہوتا ہے، ہماری طرف سے پارٹنر شپ اور سنچری نہیںبنی جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومن لحق نے کہا کہ ہم جو نیر کے لیے مثال ہیں، ہم نے میچ سے کافی سیکھا ہے، آگے آٹھ سے دس ٹیسٹ میچ ہیں جس میں اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آکر خوشی ہوئی، اچھے انتظامات تھے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...